Skip to main content

سندھ پولیس قابلیت اور تجربہ میں کسی سے پیچھے نہیں



 آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے میجرسعد شیخ شہید کے قاتلوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس کو شاباش اور تعریفی اسنادکے ساتھ ساتھ ایک بنیادی تنخواہ اور CC-I

سندھ پولیس قابلیت اور تجربہ میں کسی سے پیچھے نہیں۔ آئی جی سندھ

آپ لوگ اسی طرح سنگین جرائم اور اس میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کرتے رہیں۔ غلام نبی میمن

کراچی10,اپریل 2024:-

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے گزشتہ دنوں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر شہید ہونے والے میجر سعد شیخ کے قاتلوں کی گرفتاری پر کراچی پولیس چیف،ڈی آئی جی ساؤتھ،ایس ایس پی کیماڑی،سٹی اور ان کی پوری ٹیم کو سینٹرل پولیس کراچی میں منعقدہ ایک سادہ سے تقریب میں تعریفی اسناد, ایک بنیادی تنخواہ اور CC-I سے نوازا گیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس ٹیم سے ملاقات کی اور کریمنلز گینگ کے خلاف بہترین اور دلیرانہ کاروائی کا مظاہرہ کرنے پر انہیں تعریفی اسناد اور بنیادی تنخواہ بطور ریوارڈ تقسیم کیں۔

آئی جی سندھ نے اس موقع پر کہا کہ اس کاروائی سے سندھ پولیس کے افسران اور جوانوں کے حوصلے نہ صرف بلند ہوئے بلکہ یہ بھی ثابت ہوا کہ سندھ پولیس تجربہ، محنت,صلاحیت اور مہارت میں کسی سے پیچھے نہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مومنٹم کو ناصرف برقرار رکھا جائے بلکہ اسے آگے لے کر چلا جائے اور صوبہ بالخصوص کراچی کا امن خراب کرنے والے عناصر کے خلاف انتہائی سخت اور مؤثر اقدامات ہر سطح پر یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس کے پاس ایسے بہادر جوان موجود ہیں جوجرائم کے خاتمے کے لیے پر عزم اور ہمہ وقت تیار ہیں اور یہ جوان بلاشبہ سندھ پولیس کا فخر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میجرسعدشیخ شہید کے قاتلوں کی گرفتاری اور تفتیش سے مزید ایسے گروہوں کا پتہ لگائیں جو کراچی میں سنگین جرائم میں ملوث اور مرتکب ہیں۔جرائم کے خلاف کیسز کے اندراج کو یقینی بنائیں اور کیسز درج ہونے کے بعد اپنی پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ اس کو حل کرنے کی حتی الامکان کاوشیں کرتے ہوئے عوام میں عدم تحفظ کی فضاء کو ختم کرنے میں اپنے انفرادی اور اجتماعی کردار کو یقینی بنائیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ سندھ پولیس اپنی صلاحیتوں اور مہارت کی بدولت مشکل سے مشکل ہدف کو حاصل کرسکتی ہے۔


#IGSindh #KarachiPolice #SaadSheikh #JusticeForSaadSheikh #Arrested #PoliceBravery #SindhPolice #CriminalCapture #CrimePrevention #SecurityEfforts #PublicSafety #LawEnforcement #TeamEffort




Comments

Popular posts from this blog

Exporters demand abolition of new tax regime

 Exporters demand abolition of new tax regime KARACHI: While rejecting the federal budget 2024-25, almost all the key chambers and trade associations have asked the government to abolish the Final Tax Regime (FTR) and other anti-exports taxation measures. They believe that these measures will have disastrous consequences, leading to a decline in precious foreign exchange earnings and adversely affecting revenue generation for the national exchequer and urban employment for millions of people. Addressing a press conference at the PHMA House on Tuesday, which was virtually attended by representatives of various associations from other stations across the country, Chief Coordinator and Spokesman of All Exports Associations of Pakistan (AEAP) Muhammad Jawed Bilwani warned the government to observe a black day and suspend exports for one day if the issue isn’t resolved immediately. “The next option is to close the factories,” he warned. Exporters from all over Pakistan have unanimousl...

یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں

 یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں ۔۔!! اور سب سے بڑا المیہ ہے کہ یہی لوگ ہماری نوجوان نسل  کیلئے مشعل راہ بنے ہوئے ہیں۔۔

بہاول نگر واقعہ، مکمل تفصیلات

 بہاول نگر واقعہ، مکمل تفصیلات دراصل ہوا یہ کہ کل بہاول نگر کے تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رضوان عباس نے پولیس ناکے پر ڈاکوؤں کا ایک گینگ پکڑ لیا، لیکن دورانِ حراست ڈاکوؤں کے گینگ میں سے ایک ڈاکو محمد ادریس پولیس کی تحویل سے بھاگ نکلا، پولیس نے ادریس کا تعاقب شروع کردیا، ادریس ایک گھر میں گھس گیا، پولیس بھی اُسکے پیچھے گھر میں گھس گئی، جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں کی گینگ سے بھاگنے والا ملزم ادریس دراصل ایک ایس ایس جی کمانڈو کا بھائی ہے جب اس بات کا ڈی پی او بہاول نگر کو معلوم ہوا تو اُس نے گھر میں گھسنے والے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اُنکے خلاف مقدمہ درج کر کے لاک اپ میں بند کردیا جب اس بات کا ادریس کے ایس ایس جی کمانڈو بھائی کو پتہ لگا تو اُس نے فوجی کمانڈوز کی 2 گاڑیاں جدید اسلحے سے لیس اُس تھانے بھجوا دیں جہاں ادریس کا تعاقب کرنے والے پولیس اہلکار لاک اپ میں پڑے تھے، بس پھر کیا تھا ایس ایس جی کمانڈوز نے لاک اپ سے نکال کر پولیس والوں پر تشدد کیا اُنکو یرغمال بنائے رکھا اور پھر ایک قریبی سرکاری ہسپتال پر بھی قبضہ کرلیا تاکہ تشدد سے زخم...