Skip to main content

کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی

 

کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی

کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی 

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایوان نمائندگان کانگریس کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی ٹک ٹاک پر مشروط پابندی کے بل کی منظوری دے دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس بل کے تحت ٹک ٹاک کی سرپرست کمپنی بائیٹ ڈانس کو مقبول سوشل میڈیا ایپ کسی امریکی کمپنی کو فروخت کرنے کے لئے ایک سال کی مہلت دی گئی ہے، ایسا نہ کرنے پر اس پر پابندی عائد کی جائے گی۔اس بل کے حق میں 79 جبکہ مخالفت میں 18 ووٹ ڈالے گئے۔اس سے قبل 20 اپریل کو کانگریس میں اس بل کی منظوری دی گئی تھی اور اب سینیٹ کی منظوری کے بعد اسے صدر جو بائیڈن کو بھیجا جائے گا، جن کے دستخط کے بعد اسے قانون کی حیثیت مل جائے گی۔اس قانون کے تحت اگر ٹک ٹاک کو کسی امریکی کمپنی کو فروخت نہیں کیا جاتا تو ایک سال بعد امریکا میں گوگل پلے سٹور اور ایپل کے ایپ سٹور میں ٹک ٹاک ایپ کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔دوسری جانب ٹک ٹاک نے اس قانون کے حوالے سے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکا میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی شعبے کے سربراہ مائیکل بیکر مین نے ملازمین کے نام ایک میمو میں کہا کہ جب اس بل پر دستخط ہو جائیں گے تو ہم اس کے خلاف عدالتوں میں جائیں گے۔مائیکل بیکر مین نے میمو میں کہا کہ ٹک ٹاک کی فروخت یا پابندی کا قانون ٹک ٹاک کے 17 کروڑ امریکی صارفین کے حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے اور اس سے 70 لاکھ چھوٹے کاروباری اداروں پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے جنگ جاری رکھیں گے، یہ طویل جدوجہد کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے۔ٹک ٹاک پہلے بھی امریکا میں ریاستی سطح پر ٹک ٹاک کے خلاف پابندی کے خلاف عدالتوں میں کامیابی حاصل کر چکی ہے۔2023 میں ایک فیڈرل عدالت نے ریاست مونٹانا میں ٹک ٹاک پر پابندی کو روکتے ہوئے کہا تھا کہ یہ صارفین کے اظہار رائے کی آزادی کے حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
امریکا کی جانب سے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ کمپنی کی جانب سے برسوں سے امریکی حکومت کو یقین دہانی کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ مقبول ایپ امریکی سلامتی کے لئے خطرہ نہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

Exporters demand abolition of new tax regime

 Exporters demand abolition of new tax regime KARACHI: While rejecting the federal budget 2024-25, almost all the key chambers and trade associations have asked the government to abolish the Final Tax Regime (FTR) and other anti-exports taxation measures. They believe that these measures will have disastrous consequences, leading to a decline in precious foreign exchange earnings and adversely affecting revenue generation for the national exchequer and urban employment for millions of people. Addressing a press conference at the PHMA House on Tuesday, which was virtually attended by representatives of various associations from other stations across the country, Chief Coordinator and Spokesman of All Exports Associations of Pakistan (AEAP) Muhammad Jawed Bilwani warned the government to observe a black day and suspend exports for one day if the issue isn’t resolved immediately. “The next option is to close the factories,” he warned. Exporters from all over Pakistan have unanimousl...

یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں

 یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں ۔۔!! اور سب سے بڑا المیہ ہے کہ یہی لوگ ہماری نوجوان نسل  کیلئے مشعل راہ بنے ہوئے ہیں۔۔

PGA TOUR winner Grayson Murray passes away at 30

 PGA TOUR winner Grayson Murray passes away at 30 The golfing community is reeling after the unexpected loss of Grayson Murray on Saturday. The 30-year-old golfer, who captured hearts with his dramatic win at this year's Sony Open in Hawaii, leaves behind a promising career cut tragically short. Murray's victory at the Sony Open was a moment of pure magic. Needing a birdie on the final hole to force a playoff, he delivered under pressure, sending the tournament into a thrilling extra session. There, he silenced the crowd with a clutch 40-foot putt to claim his second PGA Tour title. 1.1 The cause of Murray's passing remains undisclosed, but the PGA Tour is expected to release a statement soon. Meanwhile, tributes are flooding social media, with fellow golfers and fans remembering his infectious smile, his relentless determination, and his exceptional talent. 2.2 Those who followed Murray's career will remember his earlier success at the 2017...