Skip to main content

بھارتی اداکارہ لارا دتہ مسلم مخالف بیان پر نریندر مودی کے حق میں سامنے آ گئیں

بھارتی اداکارہ لارا دتہ مسلم مخالف بیان پر نریندر مودی کے حق میں سامنے آ گئیں

---فائل فوٹو 

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے الیکشن مہم کے دوران مسلم مخالف دیے گئے بیان پر بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ نے اُن کے تعریف کردی اور مودی کو بہادر قرار دے دیا۔

اسلام مخالف بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں راجستھان میں ایک سیاسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں ہر سخت تنقید کی تھی۔

نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان دیتے ہوئے اپوزیشن جماعت کانگریس پر الزام لگایا تھا کہ وہ بھارت کی دولت مسلمانوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہے۔

نریندر مودی نے مزید کہا تھا کہ اپوزیشن جماعت کانگریس نے مسلمانوں کو بھی ہندوؤں کی نچلی ذاتوں کے طبقے میں شامل کر کے انہیں وہ مراعات دینا شروع کیں جو صرف اور صرف نچلے طبقے کو ملتی تھیں۔

بھارتی وزیر اعظم نے اپنے اندر کی تعصب پسندی اور ذہنی پستی سے پردہ اٹھاتے ہوئے مزید کہا کہ کانگریس کا یہ خیال ہے کہ بھارت کی دولت پر پہلا حق مسلمانوں کا ہے، اگر اس بار کانگریس انتخابات جیت گئی تو یہ جماعت  پوری دولت ان (مسلمانوں) میں تقسیم کردے گی جن کے بہت زیادہ بچے ہوتے ہیں۔

نریندر مودی کے اس بیان پر اُنہیں متعدد سیاسی جماعتوں اور حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سیاسی جماعتوں سمیت کچھ شوبز شخصیات نے بھی نریندر مودی کے اس بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرکلر ملک کا دعوٰی کرنے والے بھارتی وزیرِ اعظم اسلامو فوبیا پھیلا رہے ہیں۔

دوسری جانب اس بیان پر اب لارا دتہ کی جانب سے گزشتہ روز ردِ عمل کا اظہار کیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق لارا دتہ نے ایک انٹرویو کے دوران نریندر مودی کے مسلم مخالف بیان پر اِنہیں بہادر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی جس نظریے اور عقیدے پر یقین رکھتے ہیں، اُنہوں نے اس کا کھل کر اظہار کیا، ہر انسان کو اپنے عقائد پر رہنا چاہیے اور ہر انسان ہر طبقے کو خوش نہیں رکھ سکتا۔

لارا دتہ کے اس بیان پر متعدد بھارتی معروف شخصیات کی جانب سے ناخوشگوار حیرانی اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

 

Comments

Popular posts from this blog

Exporters demand abolition of new tax regime

 Exporters demand abolition of new tax regime KARACHI: While rejecting the federal budget 2024-25, almost all the key chambers and trade associations have asked the government to abolish the Final Tax Regime (FTR) and other anti-exports taxation measures. They believe that these measures will have disastrous consequences, leading to a decline in precious foreign exchange earnings and adversely affecting revenue generation for the national exchequer and urban employment for millions of people. Addressing a press conference at the PHMA House on Tuesday, which was virtually attended by representatives of various associations from other stations across the country, Chief Coordinator and Spokesman of All Exports Associations of Pakistan (AEAP) Muhammad Jawed Bilwani warned the government to observe a black day and suspend exports for one day if the issue isn’t resolved immediately. “The next option is to close the factories,” he warned. Exporters from all over Pakistan have unanimousl...

یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں

 یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں ۔۔!! اور سب سے بڑا المیہ ہے کہ یہی لوگ ہماری نوجوان نسل  کیلئے مشعل راہ بنے ہوئے ہیں۔۔

PGA TOUR winner Grayson Murray passes away at 30

 PGA TOUR winner Grayson Murray passes away at 30 The golfing community is reeling after the unexpected loss of Grayson Murray on Saturday. The 30-year-old golfer, who captured hearts with his dramatic win at this year's Sony Open in Hawaii, leaves behind a promising career cut tragically short. Murray's victory at the Sony Open was a moment of pure magic. Needing a birdie on the final hole to force a playoff, he delivered under pressure, sending the tournament into a thrilling extra session. There, he silenced the crowd with a clutch 40-foot putt to claim his second PGA Tour title. 1.1 The cause of Murray's passing remains undisclosed, but the PGA Tour is expected to release a statement soon. Meanwhile, tributes are flooding social media, with fellow golfers and fans remembering his infectious smile, his relentless determination, and his exceptional talent. 2.2 Those who followed Murray's career will remember his earlier success at the 2017...