Skip to main content

کیا شعیب اختر نے سونالی باندرے کو اغوا کی دھمکی دی تھی؟ اداکارہ نے پہلی بار لب کشائی کردی

 کیا شعیب اختر نے سونالی باندرے کو اغوا کی دھمکی دی تھی؟ اداکارہ نے پہلی بار لب کشائی کردی

بولی وڈ اداکارہ سونالی باندرے نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شعیب اختر کے ساتھ تعلقات اور اغوا کرنے کی دھمکی پر پہلی بار لب کشائی کردی۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سونالی باندے نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں ان سے شعیب اختر کی جانب سے اغوا کی دھمکی اور اداکارہ کو پسند کرنے سے متعلق سوال کیا گیا۔


سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ اس میں کتنا سچ ہے لیکن جعلی خبریں اس وقت بھی گردش کرتی رہتی تھیں۔


میزبان نے جب دوبارہ اصرار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ شعیب اختر نے مذاق میں کہا تھا کہ وہ آپ کو پسند کرتے ہیں۔


جس پر سونالی باندرے نے قہقہہ لگاتے ہوئے کہا کہ ’تھینک گاڈ فار دیٹ ’ (خدا کا شکر ہے) شاید اسی کی وجہ سے میرا کیریئر بنا‘۔


یاد رہے کہ 2019 میں شعیب اختر سے متعلق بھارتی میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ سونالی باندرے کو پسند کرتے ہیں اور شادی کرنا چاہتے ہیں، اگر انہوں نے شادی کرنے سے انکار کیا تو وہ ان کی اغوا کرکے لے جائیں گے۔


تاہم یہ خبریں صرف دعووں کی حد تک محدود تھیں، بعدازاں شعیب اختر نے خود باضابطہ ان خبروں کی تردید کی تھی۔

 

Comments

Popular posts from this blog

Exporters demand abolition of new tax regime

 Exporters demand abolition of new tax regime KARACHI: While rejecting the federal budget 2024-25, almost all the key chambers and trade associations have asked the government to abolish the Final Tax Regime (FTR) and other anti-exports taxation measures. They believe that these measures will have disastrous consequences, leading to a decline in precious foreign exchange earnings and adversely affecting revenue generation for the national exchequer and urban employment for millions of people. Addressing a press conference at the PHMA House on Tuesday, which was virtually attended by representatives of various associations from other stations across the country, Chief Coordinator and Spokesman of All Exports Associations of Pakistan (AEAP) Muhammad Jawed Bilwani warned the government to observe a black day and suspend exports for one day if the issue isn’t resolved immediately. “The next option is to close the factories,” he warned. Exporters from all over Pakistan have unanimousl...

یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں

 یہ سارے وہ لوگ ہیں جو میڈیا پے بیٹھ کے ملک کی تقدیر بدلنے کی باتیں اور اسلام کی تبلیغ کرتے ہیں ۔۔!! اور سب سے بڑا المیہ ہے کہ یہی لوگ ہماری نوجوان نسل  کیلئے مشعل راہ بنے ہوئے ہیں۔۔

بہاول نگر واقعہ، مکمل تفصیلات

 بہاول نگر واقعہ، مکمل تفصیلات دراصل ہوا یہ کہ کل بہاول نگر کے تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او رضوان عباس نے پولیس ناکے پر ڈاکوؤں کا ایک گینگ پکڑ لیا، لیکن دورانِ حراست ڈاکوؤں کے گینگ میں سے ایک ڈاکو محمد ادریس پولیس کی تحویل سے بھاگ نکلا، پولیس نے ادریس کا تعاقب شروع کردیا، ادریس ایک گھر میں گھس گیا، پولیس بھی اُسکے پیچھے گھر میں گھس گئی، جب پولیس گھر میں داخل ہوئی تو معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں کی گینگ سے بھاگنے والا ملزم ادریس دراصل ایک ایس ایس جی کمانڈو کا بھائی ہے جب اس بات کا ڈی پی او بہاول نگر کو معلوم ہوا تو اُس نے گھر میں گھسنے والے تمام پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے اُنکے خلاف مقدمہ درج کر کے لاک اپ میں بند کردیا جب اس بات کا ادریس کے ایس ایس جی کمانڈو بھائی کو پتہ لگا تو اُس نے فوجی کمانڈوز کی 2 گاڑیاں جدید اسلحے سے لیس اُس تھانے بھجوا دیں جہاں ادریس کا تعاقب کرنے والے پولیس اہلکار لاک اپ میں پڑے تھے، بس پھر کیا تھا ایس ایس جی کمانڈوز نے لاک اپ سے نکال کر پولیس والوں پر تشدد کیا اُنکو یرغمال بنائے رکھا اور پھر ایک قریبی سرکاری ہسپتال پر بھی قبضہ کرلیا تاکہ تشدد سے زخم...